21 اکتوبر 2026 - 13:54
آبنائے ہرمز میں انٹرنیٹ کیبلز آسانی سے تباہ ہو سکتے ہیں، بریگیڈیئر جنرل جوانی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی امور کے نائب بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا: اسلامی جمہوریہ نے دفاعی طاقت کے مرحلے میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور امریکی-صہیونی دشمن کو ایسی شکست دی جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سیاسی امور کے نائب بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے کہا: اسلامی جمہوریہ نے دفاعی طاقت کے مرحلے میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور امریکی-صہیونی دشمن کو ایسی شکست دی جس کا اس نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا۔

انھوں نے کہا: چونکہ ہمارے دشمنوں کے لئے شکست قبول کرنا مشکل ہے، اسی لئے اسلامی جمہوریہ کے اقدامات ہوشیارانہ اور بعض اوقات جارحانہ ہوں گے۔

انھوں نے زور دے کر کہا: امریکیوں کو خطے سے نکلنا چاہئے، اب ان کا ہمارے خطے میں کوئی مقام نہیں ہے اور وہ کبھی بھی صورتحال کو جنگ سے پہلے کی حالات میں واپس نہیں لا سکتے۔

بریگیڈیئر جنرل ید اللہ جوانی نے مزید کہا: امریکیوں اور ان کے اتحادیوں کے پاس بہت زیادہ سرمایہ ہے اور ان کے بہت بڑے اثاثے خطے میں موجود ہیں، اور اگر وہ ہمارے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچانا چاہیں تو یہ فطری بات ہے کہ اسلامی جمہوریہ اپنی پوری طاقت استعمال کرے گا اور ان کے سرمایوں اور اثاثوں کو آسانی سے تباہ کر دے گا۔

انھوں نے کہا: انٹرنیٹ کیبلز، جو آبنائے ہرمز کے پانیوں کے نیچے سے گزرتے ہیں، ان ہی امریکی اثاثوں میں شامل ہیں جن کی تباہی ہمارے دسترس سے خارج نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha